Advertisement
Advertisement
Advertisement

تمام بلدیاتی اداروں کے ساتھ مل کر شہر کیلئے کام کریں گے، ایڈمنسٹریٹر کراچی

Now Reading:

تمام بلدیاتی اداروں کے ساتھ مل کر شہر کیلئے کام کریں گے، ایڈمنسٹریٹر کراچی
ایڈمنسٹریٹر کراچی

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے کہا ہے کہ تمام بلدیاتی اداروں کے ساتھ مل کر شہر کی ترقی کیلئے کام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا ہے جس کے بعد کے ایم سی بلڈنگ پہنچنے پر افسران نے ان کا استقبال کیا اور انہوں نے ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مختلف محکمہ جاتی سربراہان سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے زیر انتظام سڑکوں کی بحالی پہلی ترجیح ہے جبکہ پارکوں کی حالت بہتر بنائیں گے اور گرین بیلٹ کو درست کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام بلدیاتی اداروں کے ساتھ مل کر شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے کام کریں گے اور تمام فٹ پاتھوں سے فوری طور پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے ایم سی کے اسپتالوں کی حالت کو بہتر کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کئے جائیں گے اور سابق ایڈمنسٹریٹر بیرسٹر مرتضی وہاب نے شہر کی بہترین خدمت کی ہے ان کے تعمیراتی کاموں کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے لئے اقدامات کریں گے تاکہ شہر روشن نظر آئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد  ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن کو کراچی کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کا بعد میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

عہدہ سنبھالنے کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے مبارکباد پیش کی تھی جبکہ شہر قائد کو درپیش مسائل، ان کے حل کے اقدامات اور اس ضمن میں ترجیحات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر