Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی ائیرلائنز نے تیز ترین پرواز کا ریکارڈ بنالیا

Now Reading:

برطانوی ائیرلائنز نے تیز ترین پرواز کا ریکارڈ بنالیا
برطانوی ائیرلائنز نے تیز ترین پرواز کا ریکارڈ بنالیا

برطانیہ میں آئے سمندری طوفان کیارہ کے باعث برٹش ائیرویز کی نیویارک سے لندن پرواز نے تیز ترین پرواز کا ریکارڈ بنالیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی ائیرلائنز کی نیویارک سے لندن آنے والی پرواز نے تیز ترین پرواز کا ریکارڈ بنالیا ہے۔

برٹش ائیرویز کی بوئنگ 747 کی نیویارک سے آنے والی پرواز وقت سے سوا گھنٹہ پہلے ہی لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر پہنچی جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق طوفانی ہواؤں کے جھکڑ سے گزرنے کے لیے طیارے کا پائلٹ جہاز کی رفتار کو 825 میل فی گھنٹہ (1327 کلومیٹر فی گھنٹہ) پر لے گیا جس کے باعث یہ پرواز مقررہ وقت سے قبل ہی لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر پہنچ گئی۔

برطانیہ اِس وقت سمندری طوفان کیارہ کی زد میں ہے جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔

طوفان کے باعث برطانیہ میں شدید ہواؤں کے جھکڑ چل رہے ہیں جس کے نتیجے میں کئی مقامات پر درخت گرگئے ہیں جس سے کافی مالی نقصان ہوا ہے لیکن وہیں یہ جھکڑ برٹش ائیرویز کے لیے تیز ترین پرواز کا ذریعہ بن گئے ہیں۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق نیویارک سے لندن پہنچنے والی پرواز کا دورانیہ 6 گھنٹے 13 منٹ ہے لیکن یہ پرواز 4 گھنٹے 56 منٹ پر منزل پر پہنچی یوں اس پرواز نے سوا گھنٹہ قبل ہی منزل پر لینڈ کیا۔

Advertisement

ایوی ایشن ماہرین نے برٹش ائیرویز کی پرواز کو غیر معمولی قرار دیا ہے جبکہ ائیرویز حکام کا کہنا ہے کہ رفتار کے حوالے سے حفاظتی اقدامات ہمیشہ ہماری ترجیح رہے ہیں۔

فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق اس سے قبل ایک نارویجین فلائٹ نے 5 گھنٹے 13 منٹ میں نیویارک سے لندن پہنچ کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بگرام ایئر بیس، جہاں سامراج ہارتے ہیں اور تاریخ جیت جاتی ہے
آئی ایم ایف کو ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کا پلان پیش کر دیا گیا
شہباز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات، پاکستان سے تعاون پرشکریہ ادا کیا
ٹرمپ نے عزی جنگ بندی کےلئے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر