Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر مگر چھوڑیں اسمبلی توڑیں، رانا ثناء اللہ کا عمران خان کو چیلنج

Now Reading:

اگر مگر چھوڑیں اسمبلی توڑیں، رانا ثناء اللہ کا عمران خان کو چیلنج
وزیر داخلہ

وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ خان صاحب کو چیلنج ہے اگر مگر چھوڑیں اسمبلی توڑیں۔

وزیر داخلہ  رانا ثناء اللہ نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  خان صاحب نے کہا تھا آرہا ہوں چھپنے کی جگہ نہیں ملی، ان کا اسلام آباد میں بہت انتظار کیا لیکن آئے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں آج سے شروع کردیں، ہر یونین کونسل کی سطح پر استقبال کیلئے تیاریاں کی جائیں گی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی توڑیں ہم تیار ہیں، ہر حلقے میں دو امیدواروں کو نامزد کیا جائے گا، پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں بھرپور مقابلہ کریں گے، ایسے امیدوار سامنے لائے جائیں جو مضبوط ہوں۔

انکا کہنا ہے کہ ہم نے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنے اور تیاری کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین نیب انکے خلاف سخت ترین احتسابی کارروائی شروع کریں۔

Advertisement

‘شریف فیملی کے بےگناہی کے ثبوت دنیا سے آرہے ہیں’

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان خود کہتے ہیں امریکا، برطانوی اداروں میں میرٹ ہے۔ شریف فیملی پرالزام لگانے والے ادارے نے معافی مانگی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم شہبازشریف پر جھوٹے الزامات لگائے، ڈیلی میل کے نمائندے کوپاکستان بلوایا گیا،  ڈیلی میل 5 بار ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ان لوگوں نے ملک کے خلاف گھناؤنی سازش کی، ڈیلی میل سے یہ غلطی کس نے کروائی؟  ڈیلی میل کے نمائندوں کو ان فراڈیوں نے چکما دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ  فراڈیہ شہزاد اکبر پتہ نہیں کہاں چھپا ہوا ہے، برطانوی اخبار ڈیلی میل نے تسلیم کیا غلطی ہوئی۔

شہزاد اکبر

Advertisement

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مرزا شہزاد اکبر نے رانا ثناء اللہ کی نیوز کانفرنس پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ رانا ثناء اللہ میرے نام کی مالا جھپنے کی بجائے ملکی معیشت پر دھیان دو جو تم نالائقوں نے بالکل ڈبو دی ہے، ملک دیوالیہ ہونے جارہا ہے۔

شہزاد اکبر نے مزید کہا کہ باقی ڈیلی میل کے ثبوتوں کا آج تک جواب نہیں دیا، آپکے شوباز شریف نے اور جرمانہ بھی جمع کروایا۔ ویسے ہمت ہے تو آج بھی حاضر ہوں کریں مقدمہ لندن میرے پر۔

Advertisement

ڈیلی میل ہرجانہ کیس

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر