Advertisement
Advertisement
Advertisement

خلیجی ممالک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان

Now Reading:

خلیجی ممالک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان
خلیجی ممالک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان

خلیجی ممالک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان

ریاض: خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ خلیجی ممالک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔

خلیج تعاون کونسل کا 48 واں سربراہی اجلاس سعودی عرب میں ہوا جس کی صدارت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی۔ اجلاس میں امارات، عمان، کویت، قطر اور بحرین کے سربراہان نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور چین میں تعلقات کے نئے دور کا آغاز

Advertisement

اجلاس کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ امارات کے مرحوم فرمانروا شیخ خلیفہ بن زاید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جب کہ فیفا وڑلڈکپ کی میزبانی پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد کو انہوں نے مبارک باد بھی پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل نے علاقائی اور عالمی سطح پر ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے، خلیجی ممالک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم خلیجی ممالک کی ترقی کے لئے نیا وژن پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جب کہ خلیجی ممالک کی ترقی کے لئے شاہ سلمان کا وژن واضع ہے۔

Advertisement

شہزادہ محمد بن سلمان کہتے ہیں کہ ایران کو چاہئے کہ وہ بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے، خلیج تعاون کونسل اور عرب ممالک مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل پر زور دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمن میں سیاسی حل کے لئے بین الاقوامی کوششوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر