Advertisement
Advertisement
Advertisement

امپورٹڈ حکومت کا مقصد صرف نیب کی تباہی اور این آر او (ٹو) کا حصول تھا، فرخ حبیب

Now Reading:

امپورٹڈ حکومت کا مقصد صرف نیب کی تباہی اور این آر او (ٹو) کا حصول تھا، فرخ حبیب
فرخ حبیب

رجیم چینج سازش نے 8 ماہ میں ملک کو نقصان پہنچایا ہے، فرخ حبیب

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا مقصد صرف نیب کی تباہی اور این آر او (ٹو) کا حصول تھا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ جیسے مجرم کو فسطائیت پھیلانے اور قانون کو منہ چڑانے کے لئے وزیر بنایا گیا ہے، ماڈل ٹاؤن میں معصوم لوگوں سمیت 22 افراد کے قاتل کو فسطائیت اور انتشار پھیلانے کی خاطر کھلا چھوڑ دیا گیا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پی ڈی ایم کے چور ہر روز ایک نیا پراپیگینڈہ لے کر عوام کو گمراہ کرنے آجاتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے نواز شریف اور اس کا سارا خاندان عدالتوں اور عوام کو دھوکہ دینے پر معافی مانگیں، پی ڈی ایم کی حکومت جھوٹ، فراڈ اور سازش کی بنیاد پر قائم ہوئی، مجرموں کا ٹولہ ملک کو تباہ کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بھگوڑے کی پیروی کرنے والے ملک کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے یہ صرف اپنے مفاد کے غلام ہیں، عمران خان اس مافیا کے اعصاب پر سوار ہیں، تمام چور دن رات ان کی کردارکشی پر مامور ہیں، اگر آپ انتخابات کیلئے تیار ہیں تو پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کریں اور الیکشن کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 8 ماہ میں عوام نے تحریک انصاف کے جلسوں میں بھرپور شرکت کر کے اپنا فیصلہ دے دیا ہے، تحریک انصاف نے 8 ماہ کے عرصے میں 50 سے زائد جلسے منعقد کیے جس میں عوام کا سمندر امڈ آیا، ہم نے پنجاب میں 20 ضمنی انتخاب لڑے، عمران خان 9 قومی اسمبلی کی نشستوں پر لڑے، 75 فیصد نشستوں پر ہم کامیاب ہوئی۔

Advertisement

فرخ حبیب نے کہا کہ 8 ماہ میں امپورٹڈ حکومت نے ملک کو بدترین معاشی بدحالی سے دوچار کر دیا ہے جبکہ تحریک انصاف معیشت کو 6 فیصد سے ترقی کرتا چھوڑ کر گئی؛ ریکارڈ ترسیلات تھیں، ہمارے دور میں ریکارڈ زرعی ترقی ہوئی، ریکارڈ برآمدات تھیں اور فیکٹریاں چل رہی تھیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موجودہ معاشی صورتحال میں آج سرمایہ کار کا اعتماد مکمل طور پر متزلزل ہو چکا ہے، ملک کے قرضے واپس کرنے کی صلاحیت ختم ہو چکی ہے ہم دیوالیہ پن کے کنارے پر کھڑے ہیں، امپورٹڈ حکومت کا مقصد صرف اور صرف نیب کی تباہی اور این آر او 2 کا حصول تھا، نواز شریف اب این آر او 2 کی سواری پر بیٹھ کر پاکستان واپس آرہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک سے بھاگے ہوئے مفرور اشتہاری مجرم کے سرکاری سطح پر استقبال کی باتیں انصاف کے نظام کے منہ پر تمانچہ ہیں، نواز شریف عدالتی اشتہاری ہیں، ان پر کرپشن کے سنگین معاملات ہیں، وہ ملک سے فرار ہیں اور لندن سمیت یورپ کی سیریں کر رہے ہیں جبکہ شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی کی واپسی کی جھوٹی ضمانت دے رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف واپس آئیں، عوام اس فراڈ اور دھوکے باز کا بھرپور استقبال کریں گے، کیسز سے فرار اختیار کرنا، گواہوں کو خریدنا/ختم کرنا اور جھوٹ پر مبنی پراپیگینڈے کرنا شریف خاندان کا پرانا وطیرہ ہے، شریف مافیا کی کرپشن اور دھوکہ دہی کے ثبوت پانامہ لیکس سمیت دنیا بھر میں بنی ڈاکومینٹریوں میں عیاں ہو چکے ہیں، یہ سازشی چابی والے کھلونے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، ان کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
دوحہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل ، پاکستان نے افغانستان سے حملے ناقابل قبول قرار دیدے
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر