
جسمانی کا صحت کا براہ راست تعلق دماغی صحت سے ہے۔
مجموعی صحت کے لئے متوازن غذا اور ورزش بہت ضروری ہے لیکن سماجی تعلقات اور مثبت سوچنا اور اس طرح دیگر عوامل بھی اپنا اثر رکھتے ہیں۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال دماغی تنزلی (ڈیمینشیا) کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیاء، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔
تحقیق میں کہا گیا کہ اگر روزانہ کی 20 فیصد سے زیادہ کیلوریز الٹرا پراسیس غذاؤں کے ذریعے حاصل کی جائیں تو دماغی تنزلی کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
اس تحقیق میں براز یل سے تعلق رکھنے والے 10 ہزار سے زیادہ افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کی غذائی عادات کا جائزہ 10 سال تک لیا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں مجموعی دماغی تنزلی کی رفتار دیگر کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ بڑھ جاتی ہے جبکہ اہم دماغی افعال کی تنزلی کا عمل 25 فیصد تیز ہوجاتا ہے۔
برازیل میں زیادہ تر افراد دن بھر کی 25 سے 30 فیصد کیلوریز الٹرا پراسیس غذاؤں سے حاصل کرتے ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ یہ غذا انسانی صحت کے لیے ہر طرح سے نقصان دہ ہے کیونکہ ان میں چینی، نمک اور چکنائی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔
یہ تینوں ہی جسم میں ورم کو بڑھانے کا باعث بنتے ہیں مگر سب سے بڑا خطرہ جسم اور دماغ کو لاحق ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News