
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ بھارت کے کون کون سے مشہور فنکاروں کا تعلق پشاور سے ہے۔
محمد یوسف خان عرف دلیپ کمار
دلیپ کمار کا اصل نام محمد یوسف خان جبکہ دلیپ کمار فلمی نام ہے جو آج پوری دنیا میں جانا جاتا ہے۔
دلیپ کمار کا تعلق پشاور سے تھا، ان کا خاندان قصہ خوانی بازار میں رہتا تھا
ان کے والد باغات کے مالک اور مشہور تاجر تھے تاہم 1935 میں پورا خاندان کاروبار کے لیے ممبئی ہجرت کرگیا۔
راج کپور
بھارتی فلم انڈسٹری میں کپور خاندان کو متعارف کروانے والے پرتھوی راج کپور کے بیٹے راج کپور بھی پشاور میں پیدا ہوئے۔
کپور خاندان کے دیگر افراد جنہوں نے بالی ووڈ میں کام کیا ہے یا کر رہے ہیں ان میں رشی کپور، رنبیر کپور، کرشمہ کپور اور کرینہ کپور شامل ہیں۔
ونود کھنہ
ونود کھنہ بالی ووڈ کے خوبصورت اداکاروں میں سے ایک کے طور پر جانے جاتے ہیں اور ونود کی جڑیں بھی پشاور سے جڑی ہوئی ہیں۔
وہ پشاور کے ضلع صدر میں پیدا ہوئے، ونود کے والد مہر چند کھنہ پشاور کے ایک امیر شخص تھے لیکن وہ 1947 میں ہندوستان ہجرت کر گئے۔
انیل کپور
پشاور سے تعلق رکھنے والے ایک اور مشہور بالی ووڈ اداکار انیل کپور ہیں جو پروڈیوسر بونی کپور کے بھائی بھی ہیں۔
وہ بھارتی فلم پروڈیوسر سریندر کپور کے بیٹے ہیں جو پشاور میں میں پیدا ہوئے۔
انیل کپور کے علاوہ کپور خاندان کے کئی افراد بالی ووڈ میں ہیں جن میں سونم کپور، ارجن کپور اور جھانوی کپور شامل ہیں۔
امجد خان
گبر سنگھ کے کردار سے عالمی شہرت پانے والے امجد خان بھی پشاور میں پیدا ہوئے۔
بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنا نام بنانے سے پہلے امجد نے تھیٹر اداکاری بھی کی۔
مدھوبالا
بھارتی فلم انڈسٹری میں مدھوبالا کے نام سے شہرت پانے والی اداکارہ کا تعلق بھی پشاور سے تھا۔
مدھوبالا کا اصل نام ممتاز جہاں بیگم تھا، ان کے والد عطاء اللہ خان انگریزوں کے ساتھ پشاور میں امپیریل ٹوبیکو کمپنی میں کام کرتے تھے تاہم انہوں نے اپنی ملازمت کھونے اور اپنے خاندان کے ساتھ بھارت ہجرت کرنے کے بعد پشاور سے تعلقات منقطع کر لیے۔
شاہ رخ خان
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پشاور سے تعلق رکھنے والے بالی ووڈ کے بڑے اداکاروں میں سے ایک ہیں۔
ان کے والد تاج محمد خان پشاور کے شہری تھے، شاہ رخ خان نئی دہلی میں پیدا ہوئے لیکن وہ ایک بار اپنے والد کے ساتھ اپنے رشتہ داروں سے ملنے پشاور بھی آئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News