Advertisement
Advertisement
Advertisement

اتحادیوں کے ساتھ مل کر صوبے کے دیرینہ مسائل کا حل یقینی بنا رہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

اتحادیوں کے ساتھ مل کر صوبے کے دیرینہ مسائل کا حل یقینی بنا رہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان

رمضان المبارک میں گیس اور بجلی کی عدم دستیابی ناقابل برداشت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہےکہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر صوبے کے دیرینہ مسائل کا حل یقینی بنا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے 10 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیجا تنقید کی کبھی پرواہ نہیں کی، صحت مندانہ اور مثبت تنقید کا ہمیشہ خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سال کی مدت میں ترقی کے بہت سے اہداف حاصل کئے اور ابھی بہت کچھ کرنا باقی بھی ہے، تنقید کرنے والے تنقید کرتے رہیں ہم بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خدمت کے اپنے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر صوبے کے دیرینہ مسائل کا حل یقینی بنا رہے ہیں، اللہ تعالی نے بلوچستان کے عوام کی خدمت کا جو موقع دیا ہے اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

میر عبدالقدوس بزنجو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریکو ڈک سمیت تمام اہم صوبائی امور پر خو ش نیتی وجرات کے ساتھ سب کو اعتماد میں لیکر فیصلے کئے، بروقت فیصلے نہ لینا عوام ملک اور صوبے کے لئے ہمیشہ نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ ہر فیصلے پر میرا ضمیر مطمئین ہے، میں اپنے ہر قول و فعل پر عوام اپنے ضمیر اور سب سے بڑھ کر اللہ تعالئ کے سامنے خود کو جوابدہ سمجھتا ہوں۔

ورکشاپ میں بلوچستان اور ملک کے دیگر صوبوں کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر