Advertisement
Advertisement
Advertisement

پورے پنجاب کا روڈ اسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے، حسن مرتضیٰ

Now Reading:

پورے پنجاب کا روڈ اسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے، حسن مرتضیٰ

حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پورے پنجاب کا روڈ اسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آ ئی حکومت کے پونے چار سالہ دور کی کرپشن کی داستانیں زبان زد عام ہیں، تحریک انصاف کے دور میں ریکارڈ کرپشن ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں نیا شہر بسانے کے چکر میں کسانوں کی فصلیں تباہ کر دی گئیں، وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا فوکس صرف اپنے اضلاع پر ہے جبکہ عمران خان پارلیمانی نظام ختم کر کے صدارتی نظام نافذ کرانا چاہتے ہیں۔

حسن مرتضیٰ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے چار سالہ دور میں کبھی مالم جبہ، توشہ خانہ اور کبھی القادر یونیورسٹی کے سکینڈلز سامنے آئے جبکہ پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن عمران خان کے دور میں ہوئی ہے،آج بھی روڈا اتھارٹی کاشتکاروں کو زبردستی بےدخل کر رہی ہے۔

جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ کا مزید کہنا تھا کہ نیا شہر آباد کرنے کے چکر میں اپنے مالی سہولت کاروں کو نوازا گیا، چار اضلاع میں وزیر اعلیٰ نے اپنی اور اپنے پیاروں کی اولاد پر خصوصی نوازشات کیں جبکہ پورے پنجاب کا روڈ اسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔

Advertisement

اس موقع پر جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضٰی، پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل ،ثمینہ گھرکی،مسزشوکت،سونیا خان،جمیل منج،میاں ایوب،فائزہ ملک،چودھری عاطف رفیق،ڈاکٹر خیام حفیظ،آصف ناگرہ،عمران اٹھوال،علامہ یوسف اعوان،ذیشان شامی اوراحسن رضوی سمیت دیگر پارٹی ر ہنما بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر