Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ؛ گوئٹے مالا میں آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا

Now Reading:

امریکہ؛ گوئٹے مالا میں آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا
امریکہ؛ گوئٹے مالا آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا

امریکہ؛ گوئٹے مالا آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا

 وسطی امریکہ گوئٹے مالا میں فوگو نامی آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی امریکہ گوئٹے مالا میں فوگو آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا جب کہ آتش فشاں پھٹنے سے لاوا اور راکھ  کے باعث ملک کے سب سے بڑے ہوائی اڈے اور ایک بڑی شاہراہ کو  بند کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے ایک بیان میں رن وے کے قریب راکھ کی موجودگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت سے چھ کلومیٹر جنوب میں واقع لا ارورہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کو صبح سویرے عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔

ہائی وے پولیس ترجمان کارلوس اکینو نے کہا کہ جنوبی اور وسطی گوئٹے مالا کو ملانے والی سڑک کو بھی احتیاط کے طور پر بند کیا گیا ہے۔

آتش فشاں انٹیگوا سے تقریباً 16 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، انٹیگوا ملک کا دلکش سابق دارالحکومت ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی توجہ کا سب سے بڑا مرکز ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ فوگو اوسطاً ہر چار سے پانچ سال بعد پھوٹتا ہے۔ 2018 میں پھٹنے والے لاوے نے سان میگوئل لاس لوٹس کے گاؤں کو تباہ کر دیا تھا جب کہ اس کے نتیجے میں 215 افراد ہلاک اور اتنے ہی لاپتہ ہوگئے تھے۔

شہری تحفظ کے ایک ترجمان روڈلفو گارشیا کا کہنا ہے کہ حکام تازہ ترین دھماکے کی قریب سے نگرانی کر رہے ہیں اور ابھی تک کسی کو بھی نہیں نکالا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گوئٹے مالا میں دو دیگر فعال آتش فشاں بھی ہیں جو ملک کے مغرب میں سینٹیاگویٹو اور جنوب میں پاکایا کے نام سے موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب میں ملازمت کے خواہش مند افراد کے لئے بڑی خوشخبری ، نیا نظام متعارف
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر