Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے درخواست ضمانت واپس لے لی

Now Reading:

سابق وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے درخواست ضمانت واپس لے لی

سابق وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے تفتیشی افسر کے بیان کی روشنی میں درخواست ضمانت واپس لے لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعلی سردارعثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ نیب کو عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔ عثمان بزدار کے آج تک وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے۔

تفتیشی افسر کے بیان کی روشنی میں سینئر رہنما تحریکِ انصاف اور سابق وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کے وکیل نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔

فاضل جج نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ کیجئے گا کہ باہرنکلتے ہی عثمان بزدار کو گرفتار کر لیں۔ گرفتاری سے پہلے عثمان بزدار کو اطلاع دی جائے۔

Advertisement

احتساب عدالت لاہورکے باہرسابق وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدارنے میڈیا سے مختصر گفتگوکی، اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کیخلاف بنایا گیا کیس جھوٹا ثابت ہوا، کیا کہیں گے؟

عثمان بزدار نے جواب دیا کہ انشاءاللہ عدالت سے ہمیں اسی طرح ریلیف ملے گا اور انصاف کا بول بالا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر