Advertisement
Advertisement
Advertisement

نور مقدم قتل کیس کی سماعت کل تک ملتوی

Now Reading:

نور مقدم قتل کیس کی سماعت کل تک ملتوی
نور مقدم

نورمقدم قتل کیس میں مجرم ظاہرجعفرکی اپیل مسترد، سزائے موت کا حکم برقرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نورمقدم قتل کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ڈویژن بنچ میں زیر سماعت نور مقدم قتل کیس میں اپیلوں پروکلا کے دلائل جاری رہے۔

سماعت کے دوران مجرم چوکیدار محمد افتخارکی جانب وکیل راجہ شفاعت نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ میرا مؤکل چوکیدارتھا تو گیٹ پر کھڑے ہونے کے کی انکی ڈیوٹی تھی، اگر معاونت کا بھی الزام لگ جائے تو اتنی سزا نہیں بنتی۔

راجہ شفاعت ایڈوکیٹ کے دلائل مکمل ہونے پر مالی جان محمد کی جانب سے کامران مرتضیٰ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ میرے موکل کے اوپر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے گیٹ بند کیا، ٹرائل کورٹ نے میرے موکل کو بھی دس سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی،واقعہ کے اٹھارہ، انیس دن بعد میرے موکل اور تھراپی ورکس کے مالک کو کیس میں ڈالا گیا۔

بیرسٹر کامران مرتضیٰ کے دلائل جاری رہے اورعدالت نے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ذخیرہ، طاقت، بقا؛ پاکستان کو ڈیمز کی ضرورت ہے
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر