
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے جس میں شہباز شریف نے پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک سال کے وقفے کے بعد 2022 میں نئے پولیو کیس سامنے آئے ہیں جبکہ ستمبر 2022کے بعد کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔
اس موقع پر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے حالیہ سیلاب سے تباہی اور جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان میں ہر بچے کے پولیو وائرس سے تحفظ کے لیے تعاون جاری رکھے گی۔
ملاقات میں غذائی کمی، حفاظتی ٹیکہ جات، مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے اور قومی بچت کی ڈجٹائزیشن پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News