Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا ورلڈکپ قطر: ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

Now Reading:

فیفا ورلڈکپ قطر: ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

فیفا ورلڈکپ قطر میں ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ قطر کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے کروشیا کو 0-3 سے شکست دے کر فائنل  میں رسائی حاصل کرلی۔

ارجنٹینا نے کپتان لیونل میسی نے اپنی ٹیم کے لیے پہلا گول 34ویں منٹ پر ملنے والے پینلٹی اسٹروک پر کیا جس کے 5 منٹ بعد ہی جولین الواریز نے  گول  کرکے برتری 0-2 کردی۔

https://twitter.com/FIFAWorldCup/status/1602769111523774467

اگلے ہاف میں 69ویں منٹ میں الواریز نے ایک اور گول کرکے ٹیم کی برتری 0-3 کردی  جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

Advertisement

https://twitter.com/FIFAWorldCup/status/1602785440674635776

میسی کی ٹیم ارجنٹینا نے کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈز کو جبکہ کروشیا نے برازیل کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی  تھی۔

دوسرا سیمی فائنل آج رات 12 بجے (یعنی 15 دسمبر بروز جمعرات) کو کھیلا جائے گا جس میں دو بار کا عالمی چیمپئن فرانس پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والے مراکش کے مدمقابل آئے گا۔

https://twitter.com/FIFAWorldCup/status/1602845834827206656

کوارٹر فائنل میں مراکش نے اپنا آخری ورلڈکپ کھیلنے والے رونالڈو کی ٹیم  پرتگال کا خواب چکنا چور کیا تھا جبکہ فرانس نے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کو آؤٹ کلاس کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر