Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیو کے خاتمےکیلئے بل گیٹس کی جانب سے تعاون اور حمایت پرمشکور ہیں، وزیراعظم

Now Reading:

پولیو کے خاتمےکیلئے بل گیٹس کی جانب سے تعاون اور حمایت پرمشکور ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم

ن لیگ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وعدے پر کاربند ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے بل گیٹس کی جانب سے تعاون اور حمایت پر مشکور ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ رات بل گیٹس سے ٹیلیفون پر بات ہوئی، جس میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے گفتگو کی۔

Advertisement

وزیراعظم نے بتایا کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انسداد پولیو مہم پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ کام جاری رکھے گی، پولیو کے خاتمے کے لیے بل گیٹس کی جانب سے تعاون اور حمایت پر مشکور ہیں۔

شہباز شریف اور بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ

خیال رہے کہ  گزشتہ رات ائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں شہباز شریف نے پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک سال کے وقفے کے بعد 2022 میں نئے پولیو کیس سامنے آئے ہیں جبکہ ستمبر  2022کے بعد کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

Advertisement

اس موقع پر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے حالیہ سیلاب سے تباہی اور جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان میں ہر بچے کے پولیو وائرس سے تحفظ کے لیے تعاون جاری رکھے گی۔

اس دوران غذائی کمی، حفاظتی ٹیکہ جات، مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے اور قومی بچت کی ڈجٹائزیشن پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر