
لاطینی امریکی ملک پیرو میں حکومت مخالف احتجاج نے شدت اختیار کر لی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق معزول صدر پیڈرو کاسٹیلو کے حامی سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین اور پولیس میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
دارالحکومت لیما میدان جنگ بنا رہا، پولیس اور شہری آمنے سامنے آ گئے اور مشتعل افراد نے سخت مزاحمت کا مظاہرہ کیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
مظاہرین نے سرکاری عمارتوں کو آگ لگائی جن پر فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ کر دی۔
احتجاج کرنے والوں کی جانب سے موجودہ صدر سے اسمبلی اور کانگریس کو تحلیل کر کے نئے انتخابات کے ساتھ ساتھ نیا آئین بنانے کا بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News