
فیفا ورلڈ کپ کا فائنل کن ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا؟ فیصلہ آج رات ہوگا
قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ آج رات مراکش اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
قطر میں جاری بائیسواں فیفا ورلڈ کپ 2022 کا دوسرا سیمی فائنل شروع ہونے میں کچھ گھنٹے باقی ہیں۔
دوسرا سیمی فائنل دفاعی چیمپئن فرانس اور مراکش کے درمیان البیت اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 12 بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ مراکش نے کوارٹر فائنل میں پرتگال کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
فرانس نے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے جب کہ ارجنٹینا پہلے سیمی فائنل میں کروشیا کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرچکا ہے۔
آج رات دوسری فائنلسٹ ٹیم کا بھی فیصلہ ہوجائے گا جب کہ میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لیے میچ 17 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل 18 دسمبر کو لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News