Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا ورلڈکپ قطر: دفاعی چیمپئن فرانس نے مراکش کا فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور کردیا

Now Reading:

فیفا ورلڈکپ قطر: دفاعی چیمپئن فرانس نے مراکش کا فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور کردیا
فیفا ورلڈکپ قطر

فیفا ورلڈکپ قطر: دفاعی چیمپئن فرانس نے مراکش کا فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور کردیا

فیفا ورلڈکپ قطر میں دفاعی چیمپئن فرانس نے مراکش کا پہلی مرتبہ فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ قطر میں دفاعی چیمپئن فرانس نےدوسرے سیمی  فائنل میں مراکش کو 0-2 سے ہرا  کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

https://twitter.com/FIFAWorldCup/status/1603138792126173184

قطر کے البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فرانس نے کھیل کی ابتداء کے پانچویں منٹ میں ہی اس وقت برتری حاصل کرلی جب  ہرنانڈس نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔

مراکش نے مقابلے کو سنسنی خیز بناتے ہوئے فرانسیسی گول پر خوب حملے کیے مگر وہ گول اسکور کرنے میں ناکام رہے اور پہلے ہاف تک فرانس کو 0-1 کی برتری حاصل رہی۔

Advertisement

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ قطر: ارجنٹینا نے کروشیا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

مراکش نے دوسرے ہاف میں بھی سنسنی خیز جارحانہ کھیل جاری رکھا تاہم مراکشی کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہے جبکہ دوسرے ہاف  میں 79ویں منٹ میں کولو موآنی نے گول کرکے فرانس کی برتری 0-2 کردی تھی جو اختتام تک برقرار رہی۔

فیفا ورلڈکپ قطر کے فائنل میں دفاعی  چیمپئن فرانس اور ارجنٹینا  کی ٹیمیں اتوار 18 دسمبر کو مد مقابل آئیں گی۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ قطر کی آوارہ بلیاں توجہ کا مرکز بن گئیں

مراکش اور کروشیا کے درمیان ہفتہ 17 دسمبر کو تیسری پوزیشن کے لیے مقابلہ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر