پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث سونے کی قیمت نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے جبکہ آئے روز نئے ریکارڈ قائم ہورہے ہیں۔ آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 71 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 46 ہزار 948 روپے ہوگئی ہے۔
سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 71 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 46 ہزار 948 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر کم ہو کر 1778 ڈالر فی اونس ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News