پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ 100 ڈراموں میں کام کرنے کے باوجود مجھے ابھی تک صرف ایک ہی ایوارڈ ملا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں معروف اداکار آغا علی کا کہنا تھا کہ وہ 100 ڈراموں میں کام کرچکے ہیں لیکن انہیں اپنے کیرئیر کے دوران آج تک صرف ایک ایوارڈ ملا ہے، وہ کسی لابی کا حصہ نہیں جبکہ ان کے پاس عوام کا بہت بڑا ایوارڈ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری کا ایک بہت بڑا حصہ ہے جو مجھے تسلیم نہیں کرتا، ایسے لوگ میری دفعہ میں آنکھیں بند کرلیتے ہیں، میرے ڈرامے ریویو نہیں ہوتے، جس سال میرے ڈراموں نے ریکارڈ توڑ ٹی آر پی حاصل کی اس سال بھی میری نومینیشن نہیں تھی، میں اب تالیاں بجانے بھی ایوارڈز شو میں نہیں جاتا لیکن میں جانا چاہتا ہوں کیوں کہ مجھے انڈسٹری کے اس بڑے حصے پر دکھ ہے جو مجھے تسلیم نہیں کرتے لیکن میں انہیں تسلیم کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ 2014 میں میرے انڈسٹری میں کئی تنازعات ہوئے جس پر میں نے آواز اٹھائی، اس دوران میں ایوارڈ تقریب بھی چھوڑ کر چلا گیا تھا، ہمارے ملک میں ایسے کئی لوگ ہیں جن کا خیال ہے کہ وہ سب سے افضل ہیں اس لیے انہیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا، میرا بہت دل ہے ہمارے ملک میں ایسے ایوارڈ شو ہوں جس پر لوگ ہر ڈانس پرفارمنسز پر خوش ہوں لیکن ایسا نہیں ہوتا لوگ برے بُرے تبصرے کرتے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ بہت سی فلمیں بنیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکیں کیوں کہ ہم نے ان کو نچوایا جن کو ناچنا نہیں آتا، ہم نے ان کو ہیرو لیا جن کو اداکاری نہیں آتی کیوں ہماری عوام مولا جٹ دیکھنے پاگلوں کی طرح گئی باقی فلمیں دیکھنے نہیں گئی، کیوں ندیم بیگ اور نبیل قریشی کی فلمیں کامیاب ہیں کیوں کہ وہ اپنی جاب کے ساتھ ایماندار تھے وہ شوق پورا کروانے کیلئے انڈسٹری میں نہیں آئے۔
ایک سوال کے جواب پر آغا علی کا کہنا تھا کہ میں ڈراموں میں جب بھی کوئی رومانوی سین میں کام کرتا ہوں تو پہلے ہیروئن سے پوچھتا ہوں کیا آپ کمفرٹ ایبل ہیں؟ اور میرے خیال انڈسٹری میں کوئی ایسا ہیرو نہیں جو ایسے سین سے پہلے ہیروئن سے نہ پوچھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News