Advertisement
Advertisement
Advertisement

کپتان 17 دسمبر کو قوم سے خطاب کریں گے، شیخ رشید

Now Reading:

کپتان 17 دسمبر کو قوم سے خطاب کریں گے، شیخ رشید
شیخ رشید

شیخ رشید کی زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان 17 دسمبر کو قوم سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج خان صاحب سے ملکی صورتحال پر بات چیت ہوئی، اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ 17 تاریخ کو آٹھ بجے وہ قوم سے خطاب کریں گے۔

حکومت غیر قانونی ترامیم کرانے کی کوشش میں مشغول ہے

شیخ رشید نے کہا کہ امید ہے کہ خطاب کرتے وقت وہ اسمبلی توڑنے کا اعلان بھی کریں گے، ان کی سیاست کو روکنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے، چور حکومت غیر قانونی ترامیم کرانے کی کوشش میں مشغول ہے، سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ ان سب کے نام ای سی ایل میں ڈالیں۔

مزید پڑھیں؛ عمران خان کو الگ کرنے سے عدم استحکام دور نہیں ہوگا، استحکام کیلئے الیکشن کرانے ہونگے، شیخ رشید

Advertisement

انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چور بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کے صرف دو ایجنڈے ہیں اور وہ یہ کہ عمران خان کو نااہل کیا جائے اور نگران سیٹ اپ کو طویل کیا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان تو الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، چاہے نواز شریف کو بلا لو لیکن الیکشن کراؤ۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ڈی ایم کیلئے عوام کے آگے ہتھیار ڈالنے کا آخری موقع ہے، شیخ رشید

ملک معاشی طور پر ڈوب رہا ہے

انہوں نے کہا کہ بارڈر کی صورت حال خراب ہو رہی ہے، ملک معاشی طور پر ڈوب رہا ہے، سیاست میں دروازے بند نہیں ہو سکتے، اس وقت سیاسی عدم استحکام ہے، اگر مذاکرات میں کامیابی آنی ہے تو یہی ہفتہ ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں کے معاملے پر بات چیت کی گئی جبکہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ملکی معیشت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ صدرٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آ گیا
سندھ کا کیا حال ہے،اس پربات نہیں کرنا چاہتی، بلاول پی پی رہنمائوں کو سمجھائیں، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر