Advertisement
Advertisement
Advertisement

واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل آسان؛ کمپنی کا انتہائی اہم اعلان

Now Reading:

واٹس ایپ صارفین کی بڑی مشکل آسان؛ کمپنی کا انتہائی اہم اعلان
واٹس ایپ

واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا کروڑوں صارفین کو علم نہ ہوا

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ واٹس ایپ کا استعمال صرف میسجز تک محدود نہیں بلکہ اس سے کالز بھی کی جاتی ہیں پھر چاہے وہ آڈیو ہوں یا ویڈیو۔

 واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے استعمال کو دیکھتے ہوئے ویڈیو کالنگ کو بہتر بنانے کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ڈیلیٹ ہونے والا میسج اب واپس آسکے گا؛ واٹس ایپ نے مطالبہ پورا کردیا

  متعارف کروائے گئے نئے فیچرز میں ایک یہ ہے کہ ایک ویڈیو کال میں 32 افراد کو شامل کیا جاسکتا ہے، اس سے پہلے صرف 8 افراد کو ہی شامل کیا جاسکتا تھا۔

Advertisement

 ایک فیچر یہ ہے کہ اب صارف کال کا حصہ بننے والے افراد کو میسج یا پھر میوٹ کر سکیں گے، یہ عمل کرنے کا طریقہ یہ ہو گا کہ کسی فرد کے آئیکون کو کچھ دیر تک دبا کر رکھنا ہو گا جس کے بعد میسج یا میوٹ کرنے کا آپشن سامنے آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کی بڑی مشکل حل کر دےگا

اس کے علاوہ ایک فیچر کال لنکس کا بھی ہے جس کا اعلان پہلے کیا جا چکا ہے لیکن اب صارف کالز ٹیب میں جاکر create call link پر کلک کرکے اس کال لنک کو لوگوں سے شیئر کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب واٹس ایپ نے  ویڈیو کالز میں آئندہ چند ہفتوں میں پکچر ان پکچر موڈ کے اضافے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

اس فیچر کی آزمائش آئی او ایس کے بیٹا ورژن میں کی جارہی ہے اور 2023 میں یہ صارفین کو دستیاب ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر