
بچپن میں ہونے والے فریکچر مستقبل میں کمزور ہڈیوں کی نشاندہی کرتے ہیں،تحقیق
ایسے بچے جو بچپن میں ہڈیوں کے فریکچر سے کا سامنا کرتے ہیں ان میں مستقبل قریب میں فریکچر ہونے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔
کھیل کود کے دوران بچپن میں ہڈی کا ٹوٹ جانا محض اتفاق نہیں ہے یہ کمزور ہڈیوں کی واضح نشانی ہے جو مستقبل میں مزید فریکچر کے خطرے اور آسٹیوپوروسس کی انتباہی علامت ہو سکتی ہے۔ تاہم اس ضمں میں بہت ہی کم تحقیق کی گئی ہے۔
محققین بچپن میں ہڈیوں کے فریکچر کو مستقبل میں کمزور ہڈیوں سے جوڑتے ہیں اسی لیے انہوں نے درمیانی عمر کے لوگوں کے ایک گروپ میں فریکچر کی تاریخ کی چھان بین کرنے کے لیے جو ڈیونیڈن اسٹڈی کا حصہ ہیں، جائزہ لیا واضح رہے کہ یہ مطالعہ پانچ دہائیوں سے جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہڈیاں مضبوط بنانا چاہتے ہیں؟ تو یہ سپر فوڈ آزمائیں
محققین نے اس مطالعہ میں ایسے افراد کودیکھا جنہوں نے اپنے بچپن میں ایک سے زیادہ بار فریکچر کا سامنا کیا تاہم حیران کن طور پر ان میں بالغ ہونے پربھی ہڈی ٹوٹنے کے امکانات کئی گنا بڑھ گئے تھے۔ خاص کرخواتین میں، اس کے نتیجے میں محض 45 سال کی عمر میں کولہے کی ہڈیوں کی کثافت بھی کم نوٹ کی گئی۔
اس مطالعے میں شامل تمام افراد جو فریکچراور آسٹیوپروسس کا خطرہ رکھتے ہیں جوان ہیں۔ تاہم ہڈیوں کی کثافت کو بہتر بنانے کے لیے طرز زندگی میں تبدیلیاں لائی جائیں تو یہ مستقبل میں ہڈیوں کی صت مند رکھ کر آسٹیوپوروسس کے خطرے کو کم سکتے ہیں۔
دنیا بھر جو بچے ہڈیوں کے ٹوٹنے کا سامنا کرتے ہیں ان میں تقریباً ایک چوتھائی لڑکے اور 15 فیصد لڑکیاں ہیں، جو بار بار فریکچر کا سامنا کرتے ہیں۔
بچوں کی ہڈی ٹوٹنے کی کئی وجوہات ہیں
یہ بھی پڑھیں: مردوں میں بڑھی ہوئی چربی ان کی ہڈیاں کمزور کرسکتی ہے
پچھلی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ایسے بچے جن کا تعلق غریب گھرانوں یا وزن کم ہونا یا جن میں وٹامن ڈی اور کیلشیم کم ہوتا ہے ان میں فریکچر ہونے کا خطرہ کئی گنا زیادہ ہوتا ہے۔ یہ بچے بڑے ہونے اور نشوونما کے دوران ہڈیوں کو مضبوط بنانے سے قاصر رہتے ہیں اور ہڈیوں کی یہ کمزوری جوانی میں بھی برقرار رہتی ہے۔
اس مطالعہ میں اپریل 1972 اور مارچ 1973 کے درمیان پیدا ہونے والے ایک ہزار بچوں کی نشوونما کا جائزہ لیا گیا تھا۔
اس مطالعے سے یہ نتیجہ سامنے آیا کہ جن بچوں نے بچپن میں کمزور ہڈیوں کی بنا پر فریکچر کا سامنا کیا ان میں بالغ ہونے پر بھی فریکچر کا امکان دو گنا سے زیادہ تھا۔ تاہم جو بچپن میں فریکچر سے پاک تھے وہ جوانی میں ایسے ہی رہنے کا رجحان رکھتے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News