
مزارِ قائد داخلہ فیس کیس
مزارِقائد پر داخلہ فیس وصولی کیخلاف درخواست پر مزار مینجمنٹ بورڈ سے جواب طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر داخلہ فیس وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ مزار قائد پر داخلہ کیلئے 30 روپے غیرقانونی چارجز وصول کیے جارہے ہیں جس پر سندھ ہائی کورٹ نے قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ سے جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کو بھی آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔
درخواست گزارکے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ دو تین دہانی قبل داخلے کی کوئی فیس نہیں تھی۔ مزار قائد کے انتظام سے متعلق 1971 کے آرڈیننس میں کسی داخلہ فیس کا ذکر نہیں۔
وکیل درخواست گزار نے مؤققف اپنایا کہ اسٹڈی ٹور پر آنے والے اسکول کے بچوں سے بھی فیس وصول کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News