
ملائیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 18 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ
ملائیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 18 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا میں پہاڑی تودہ گر نے سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور متعدد لا پتہ ہوگئے ہیں۔
حادثہ ملائیشیا کی ریاست سیلنگور کے تفریحی مقام کی غیر قانونی کیمپ سائیڈ پر رات کے 3 بجے پیش آیا جب لوگ اپنے اپنے خیموں میں سو رہے تھے ۔ ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 300 افراد ہلاک
فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین بچے اور 10 خواتین بھی شامل ہیں۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ بجلی کے چمکنے کی سی زوردار آواز سنائی دی جو پہاڑی تودہ گرنے کی آواز تھی۔
مزید پڑھیں: نپیال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 33 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
یہ سانحہ کوالالمپور کے شمال میں تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر باتانگ کالی میں، آبشاروں اور قدرتی خوبصورتی کے لیے مشہور گینٹنگ ہائی لینڈز کے مشہور پہاڑی علاقے کے قریب پیش آیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News