Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونے سے قبل دودھ پینا صحت کے لیے مفید ہے یا مضر؟

Now Reading:

سونے سے قبل دودھ پینا صحت کے لیے مفید ہے یا مضر؟
دودھ

دنیا بھرمیں لوگوں کی بڑی تعداد سونے سے قبل دودھ کا ایک گلاس ضرورغذا میں شامل رکھتی ہے تاہم ماہرین اسے صحت کے لیے مفید قرار دیتے ہیں۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ دودھ ایک مکمل غذا ہے اس میں ایسے صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جو آپ کو صحت مند رکھنے کے ساتھ آپ کو فوری توانائی بھی فراہم کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے سے قبل دودھ پینا نیند کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جبکہ نیند کی کمی سے جس میں کئی امراض جیسے امراض قلب، بلڈ پریشر، تناؤ اور ڈپریشن جنم لینے لگتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بے خوابی میں مبتلا افراد کو سونے سے قبل دودھ پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: دودھ کس وقت پینا صحت کیلئے مفید ہے؟

ایک چھوٹے پیمانے پر کی جانے والی تحقیق کے مطابق ڈیری مصنوعات جیسے دودھ اور پنیرمیں موجود اجزاء جیسے ٹرائپوٹوفان اور ملاٹونن نیند کو بہتر بنانے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔

ٹرائپوٹوفان ایک امائنو ایسڈ ہے جو پروٹین سے بھرپور غذاؤں میں بکثرت پایا جاتا ہے یہ دماغ میں نیورو ٹرانسمیٹرکی پیداوار کو بڑھاتا ہے جسے سروٹونن کہا جاتا ہے یہ ہارمون مزاج کو بہتربناتا ہے دماغ کو پرسکون رکھنے کے ساتھ میلاٹونن میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

Advertisement

میلاٹونن نیند لانے والا ہارمون ہے اس طرح سونے قبل دودھ پینا آپ کی نیند کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تاہم اس کے لے نیم گرم دودھ پینا زیادہ افادیت رکھتا ہے  اس حوالے سے کوئی سائنسی ثبوت تو موجود نہیں ہے لیکن گرم مشروب جسم میں سکون کا باعث بنتے ہیں اس لئے دودھ گرم پیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر