Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ آرمی پبلک اسکول کی آٹھویں برسی پر شوبز شخصیات کے پیغامات

Now Reading:

سانحہ آرمی پبلک اسکول کی آٹھویں برسی پر شوبز شخصیات کے پیغامات
شوبز شخصیات

سانحہ آرمی پبلک اسکول کی آٹھویں برسی پر شوبز شخصیات کے پیغامات

پاکستان کی معروف شوبز شخصیات کی جانب سے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی آٹھویں برسی کے موقع پر پیغام جاری کیے گئے ہیں۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں آرمی پبلک اسکول کے بچوں کے یونیفارم کو دیکھا جاسکتا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Mawra Hocane (hussain) (@mawrellous)

Advertisement

تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ اے پی ایس کے شہداء کو یاد کرتے ہوئے میری دعائیں ان تمام بچوں کے ساتھ ہیں جو شہید ہو گئے اور جو بچ گئے ہیں، جنہوں نے صدمے کے باوجود جینے کا انتخاب کیا۔

دوسری جانب شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں آرمی پبلک اسکول کے بچوں کے یونیفارم کو دیکھا جاسکتا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Minal Ahsan (@minalkhan.official)

Advertisement

تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ ہم اس سانحے کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

اس کے علاوہ معروف اداکار فیصل قریشی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں آرمی پبلک اسکول کے بچوں کے یونیفارم کو دیکھا جاسکتا ہے۔

Advertisement

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو 8 سال بیت گئے

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو 8 سال بیت گئے مگر اپنے خون سے علم کے دیے جلانے والے دلوں میں وہ سارے معصوم شہید آج بھی زندہ ہیں۔

2014 میں آج ہی کے دن چھ دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملہ کر کے اسکول کے ایک سو سینتالیس معصوم طلباء اور اساتذہ کو شہید کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ اے پی ایس میں اپنے بھائی کو کھونے والے 3 طلباء کی پُرعزم داستان

 اس سانحے پر قوم کے زخم آج بھی تازہ ہیں، شہداء کے لواحقین آج بھی غم سے نڈھال ہیں، مگر حوصلے جوان ہیں۔

پس منظر:

Advertisement

سانحہ اے پی ایس کا دلخراش واقعہ 16 دسمبر 2014 کو پیش آیا جب صبح طلباء علم کے حصول کے لیے گھر سے اسکول گئے تھے، وہ ابھی اسکول میں علم کی شمع سے روشناس ہورہے تھے کہ 10 بجے کے درمیان 7 دہشت گرد اسکول کے اندر داخل ہوئے اور معصوم طلباء سمیت پرنسپل اور دیگر افراد کو بے رحمی سے شہید کیا۔

یہ وہ دن تھا جس کا سورج حسین تمناؤں اور دلفریب ارمانوں کے سنگ طلوع ہوا مگر غروب 132 معصوم و بے قصور بچوں کے لہو کے ساتھ ہوا تاہم یہ وہ سانحہ تھا جس نے ہر محب وطن پاکستانی کو دلگیر و اشکبار کیا۔

مزید پڑھیں: اے پی ایس حملے میں بچ جانے والے احمد نواز آکسفورڈ یونین کے صدر بن گئے

16 دسمبر 2014 کو  اے پی ایس پشاور لہو لہو ہوا تو ملت پاکستان نے بھی رب ذوالجلال کو گواہ بنا کر یہ عہد کر لیا کہ جب تک عرض پاک سے آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہ ہو جائے حق و باطل اور بقا و فنا کی یہ جنگ جاری رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر