Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی معیشت کو دلدل سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، مسرت جمشید چیمہ

Now Reading:

پاکستان کی معیشت کو دلدل سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں، مسرت جمشید چیمہ
مسرت جمشید چیمہ

مسرت جمشید چیمہ ٹوئٹ

ترجمان وزیراعلٰی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو دلدل سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے صحافیوں و کالم نگاروں کی زمان پارک میں ملاقات ہوئی جس میں کالم نگار منصور آفاق، عامر خاکوانی، میاں حبیب، بیدار سرمدی اور فیصل ادریس بٹ شامل تھے۔

اس موقع پر ترجمان وزیراعلٰی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو دلدل سے نکالنے کا واحد حل فوری انتخابات کا انعقاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ کدھر ہے وہ رنگ باز جو کہتا تھا اگر ہمیں ملک دے دیا جائے تو 6 ماہ میں معیشت آسمان سے لگا دیں گے جبکہ 6 فیصد کی بلند شرح سے ترقی کرتی معیشت آج0.1  فیصد پہ آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ عوام نے اپمورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا ہے، مسرت جمشید چیمہ

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت 22.5 ارب ڈالر بھی ڈکار گئی اب خزانہ خالی ہے جبکہ امپورٹڈ حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کر رہا لیکن اگلے ماہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کیلئے پیسے نہیں ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کر رہا لیکن ملکی اثاثوں کی فروخت کے بعد اب غیر ملکی اثاثے بھی فروخت کررہےہیں۔

ترجمان وزیراعلٰی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کر رہا لیکن پورٹ پر کھڑے ہزاروں کنٹینرز کی ایل سی اوپن کرنے کی رقم نہیں ہے اور یہ پہلی حکومت ہے جو ادرک لہسن کی شپمنٹس کی ادائیگی بھی نہیں کر پارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر