 
                                                      ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت پر مبنی نئی کمپنی کا اعلان کردیا
ایلون مسک نے صحافیوں کے معطل شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹس بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے صحافیوں کے معطل شدہ اکاؤنٹس بحال کرنے کے لیے سروے کیا تھا۔
مزید پڑھیں: ایلون مسک کا ڈیڑھ ارب ٹوئیٹر اکاؤنٹس بند کرنے کا اعلان
انہوں نے سروے میں صارفین کو ’7 دن‘ اور ’ابھی‘ کے دو آپشن دیے تھے کہ میری لوکیشن سے متعلق ذاتی معلومات شیئر کرنے والوں کا اکاؤنٹ کتنے دن میں بحال کیا جائے۔ صارفین کو ’7 دن‘ اور ’ابھی‘ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا آپشن دیا گیا تھا۔
پول پر 36 لاکھ سے زائد لوگوں نے ووٹ دیے جن میں سے 58.7 فیصد لوگوں نے ’ابھی‘ جبکہ 41.3 فیصد لوگوں نے ’7 دن کے اندر‘ کا انتخاب کیا۔
Unsuspend accounts who doxxed my exact location in real-time
— Elon Musk (@elonmusk) December 16, 2022
ایلون مسک نے لوگوں کی رائے کا احترام کرتے ہوئے صحافیوں کے معطل اکاؤنٹس فوری بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
AdvertisementThe people have spoken.
Accounts who doxxed my location will have their suspension lifted now. https://t.co/MFdXbEQFCe
— Elon Musk (@elonmusk) December 17, 2022
واضح رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ روز ذاتی معلومات ظاہر کرنے پر متعدد صحافیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کر دیے تھے۔
مزید پڑھیں: ایلون مسک اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے
اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے صحافیوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی معطلی پر ایلون مسک پر شدید تنقید بھی کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 