
بالی ووڈ انڈسٹری سے متعلق ودیا بالن کا اہم انکشاف
بھارت کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے بالی ووڈ انڈسٹری سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
ایک کانفرنس میں اداکارہ کا بالی ووڈ میں تنخواہوں کی برابری کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں زیادہ نہیں جانتی کیونکہ میں نے بہت ہی کم بڑے ہیروز کے ساتھ کام کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ جو معاوضہ لیتی ہیں اس سے خوش اور مطمئن ہیں۔
ودیا بالن کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ مرد اداکاروں کے مقابلے میں تنخواہ کم ملنے کے حوالے سے وہ اسی لیے نہیں جانتیں کیونکہ انہوں نے بہت ہی کم بڑے ہیروز کے ساتھ کام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
انہوں نے کہا کہ وہ جو پروجیکٹ کر رہی ہیں، ان کا خیال ہے کہ انہیں کافی معاوضہ دیا جاتا ہے حالانکہ مین اسٹریم فلموں کے بڑے اداکار اس سے 10 گنا زیادہ مانگ سکتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اداکاروں کو ان کے بہت زیادہ تعداد میں مداح یا فولونگ کی وجہ سے معاوضہ دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کی بہت سی اداکارئیں اس حوالے سے مطمئن نہیں ہیں کہ انہیں ان کے ساتھی ہیروز کے مقابلے میں کم معاوضہ دیا جاتا ہے۔
کم معاوضہ دیے جانے کے حوالے سے سونم کپور ، کرینہ کپور سمیت دیگر اداکاراؤں نے کئی پلیٹ فارمز پر اس حوالے سے بات کی ہے۔
بھارتی اداکارہ مرونال کا کہنا تھا کہ تنخواہ کے لحاظ سے یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی کسی فلم کو سائن کرنے سے پہلے اس کے بارے میں واضح کریں کہ آپ کیا معاوضہ چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News