
پیپلزپارٹی توڑنے کی نہیں جوڑنےکی بات کرتی ہے، شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح یو این پر جو شرارت بھارت کی طرف سے شروع ہوئی تھی اس پر ایک صحافی نے وزیر خارجہ سے سوال کیا تو انہوں نے ڈپلومیٹک جواب دیا اور بلاول بھٹو نے جو بیان دیا بھارت کے تمام انتہا پسندوں کو مرچیں لگیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑے سے بڑا کرفیو لگایا گیا، بھارتی مظالم کیے گئے اور پاکستان میں جتنے بھی دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں، یہ ساری جارحیت نریندر مودی کی جانب سے شروع کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں؛ پیپلز بس سروس کو مختصر عرصہ میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے، شرجیل انعام میمن
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان کیا کرنے آیا تھا جبکہ جس طرح بلاول بھٹو نے منہ توڑ جواب دیا ہے، اس سے بھارت ہل چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر محاذ پر بھارت کا مضبوط طریقے سے مقابلہ کرسکتے ہیں جبکہ اس وقت بلاول کے بیان کو پذیرائی مل رہی ہے اور پوری دنیا اس کی تعریف کررہی ہے، سوشل میڈیا کامیاب تعریف میں لکھ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ کے پی کے کی عوام دہشتگردی اور مہنگائی سے پریشان ہیں ، شرجیل انعام میمن
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کل پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سپورٹ میں ایک ریلی نکالی جائے گی، ہر ضلع کے ہیڈ کوارٹر میں جلسے جلوسوں نکالے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو ایک ہوکر وزیر خارجہ کی سپورٹ میں نکلنا چاہیئے، پاکستان نے سب سے زیادہ دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے جبکہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ کل بھرپور انداز میں اس ریلی میں شرکت کریں اور بھارتی اور شرارتی مائنڈ سیٹ کو میسج دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News