Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا میسی فیفا ورلڈ کپ کا فائنل کھیلیں گے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

Now Reading:

کیا میسی فیفا ورلڈ کپ کا فائنل کھیلیں گے؟ بڑی خبر سامنے آگئی
کیا میسی فیفا ورلڈ کپ کا فائنل کھیلیں گے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

کیا میسی فیفا ورلڈ کپ کا فائنل کھیلیں گے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کی شرکت کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اتوار کو فائنل میچ سے قبل ارجنٹائن کی ٹیم کا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں لیونل میسی نے شرکت نہیں کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منگل کو لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے کپتان لیونل میسی کو میچ کے اختتام پر بھی اپنے ہیمسٹرنگ کو پکڑتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: فرانس کی وہ غلطیاں جس کا فائدہ فائنل میں ارجنٹائن کو ہوسکتا ہے

رپورٹ کے مطابق میسی نے میچ کے بعد کہا تھا کہ وہ فرانس کے خلاف فائنل کے لیے بالکل ٹھیک رہیں گے۔

دوسری جانب ارجنٹائن کے گول کیپر ایمیلیانو مارٹینیز کا کہنا ہے کہ لیونل میسی ورلڈ کپ فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے جس میں اب صرف فائنل اور تیسرے نمبر کی ٹیم کے لیے مقابلہ ہونا باقی ہیں۔

Advertisement

تیسرے نمبر کی ٹیم کا فیصلہ آج کروشیا اور مراکش کے درمیان مقابلے کے بعد ہوگا تاہم بائیسویں فیفا ورلڈ کپ کے فاتح کا فیصلہ کل ہوگا جس میں فرانس اور ارجنٹائن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

Advertisement

یاد رہے کہ ارجنٹائن سیمی فائنل میں کروشیا کو شکست دے کر پہنچا ہے جب کہ فرانس نے سیمی فائنل میں مراکش کی ٹیم کو شکست دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر