
نوجوان پاکستان کی ترقی کے سب سے بڑے ضامن ہیں، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن تعاون کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پریس کلب میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کی دعوت حلیم میں شرکت کی اور اس موقع پر پی ایف یو جے کے جی ایم جمالی اور کے یو جے کے عہدیداروں نے گورنر سندھ کا استقبال بھی کیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ریاست کا چوتھا ستون ہونے کے باعث صحافت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن تعاون کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ کراچی کی بہتری کے لئے سب کو مل کر اقدامات کرنے ہیں، کامران ٹیسوری
انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کے اراکین نے جمہوریت کی بقاء اور استحکام کے لئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ممبران کی ہیلتھ انشورنس قابل تعریف اقدام ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News