Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیفا ورلڈ کپ؛ تیسری پوزیشن کے میچ میں کروشیا نے مراکش کو شکست دے دی

Now Reading:

فیفا ورلڈ کپ؛ تیسری پوزیشن کے میچ میں کروشیا نے مراکش کو شکست دے دی
فیفا ورلڈ کپ؛ تیسری پوزیشن کے میچ میں کروشیا نے مراکش کو شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ؛ تیسری پوزیشن کے میچ میں کروشیا نے مراکش کو شکست دے دی

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں کروشیا نے مراکش کو 1-2 سے شکست دے دی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کا میچ کروشیا اور مراکش کی ٹیموں کے درمیان خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں کروشیا نے مراکش کو 1 گول کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

کروشیا کی جانب سے پہلا گول جوسکو گویرڈیول نے 7 ویں منٹ میں کیا جس کے بعد مراکش کے اشرف داری نے 9 ویں ہی منٹ میں گول کرکے برابر کر دیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کیا میسی فیفا ورلڈ کپ کا فائنل کھیلیں گے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

بعد ازاں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی بھرپور کوشش کی اور کروشیا کے کھلاڑی مِسلاف اورسِچ 42 ویں منٹ میں گول کرنے میں کامیاب رہے۔

میچ کے اختتام تک مراکش کے کھلاڑیوں نے گول برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے اور یوں یہ میچ کروشیا کے نام رہا۔

واضح رہے کہ قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ اپنے اختتام کے قریب پہنچ چکا ہے جس میں اب صرف فائنل ہونا باقی جو کل فرانس اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Advertisement

خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ میں مراکش اور کروشیا کی ٹیمیں گروپ ایف میں شامل تھیں جب کہ گروپ ایف کے مقابلے میں دونوں ٹیموں کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔

Advertisement

سیمی فائنل میں شکست کے باعث دونوں ٹیمیں تیسری پوزیشن کے حصول کیلئے مدمقابل تھیں جب کہ کروشیا نے کوارٹر فائنل میں برازیل کو اپ سیٹ کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

وہیں مراکش نے کوارٹر فائنل میں پرتگال کو اپ سیٹ کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر