کناڈا فلموں کے سپر اسٹار یش اپنے پرستاروں میں بےحد مقبول ہیں، حال ہی میں بنگلور میں ایک ایونٹ کے دوران انہوں نے 700 سے زائد مداحوں کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تقریب کے منتظمین نے گروپ تصاویر لینے کا کہا لیکن انہوں نے ہر پرستار کے ساتھ علیحدہ علیحدہ تصویر کھنچوائی۔
مداحوں کا دل جیتنے والے اس اقدام کی وجہ سے تقریب کے اختتام میں مزید ایک گھنٹہ لگ گیا۔
یش کی کے جی ایف 2 ان کے کیریئر کی سب سے بڑی ہٹ فلم ہے، آج کل وہ اپنی اگلی فلم مکمل کر رہے ہیں۔
اداکار کے مداحوں نے تصویر کھنچوانے پر یش کی بےحد تعریف کی، یش بڑے اسٹار بن چکے ہیں لیکن وہ اس شہرت کی قدر کرنا بھی جانتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News