
ہم نے حقیقی آزادی کے لیے جدو جہد کرنی ہے، قاسم سوری
قاسم سوری نے کہا ہےکہ ہم نے حقیقی آزادی کے لیے جدو جہد کرنی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے اسد عمر کو خوش آمد کہتا ہوں ، بلوچستان کے عوام بھی حقیقی اس آزادی چاہتے ہیں۔
قاسم سوری نے کہا کہ کچھ دن پہلے مذہبی جماعت کے جلسے میں سیلاب زدگان کے لیے آنے والے ٹینٹوں کا استعمال کیا ، عمران خان نے تحریک انصاف بنانے کا مقصد ملک کو فلائی ریاست بنانا تھا۔
مزید پڑھیں؛ ترقی کی رفتار تیزی سے گر رہی ہے، قاسم سوری
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے مشکل حالات میں حکومت حاصل کی ، ملک ترقی کررہی تھی معیشت بڑھ رہی تھی لیکن ایک سازش کے تحت منتخب حکومت کو گریا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تیرہ جماعتوں کے چور یکجا ہوچکے ہیں، یہاں بلوچ پشتون کو لڑیا گیا ،مزہبی فرقہ واری کو فروغ دیا گیا اور ہمارے قائدین پر غداری کے مقدمات درجہ کئے گے
قاسم سوری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے حقیقی آزادی کے لیے جدو جہد کرنی ہے، عمران خان زخمی حالت کے باوجود محنت کررہے ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کروائیں۔
سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا مزید کہنا تھا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں اور اسمبلی میں رولنگ دی کہ کسی غیر ملکی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دونگا، ان قوم پرست مزہب پرست اور پیٹ پرستوں کا خاتمی کرینگے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News