Advertisement
Advertisement
Advertisement

میک اپ صاف کرنے کے لیے ان قدرتی اجزاء کا استعمال کریں

Now Reading:

میک اپ صاف کرنے کے لیے ان قدرتی اجزاء کا استعمال کریں
میک اپ

میک اپ صاف کرنے کے لیے ان قدرتی اجزاء کا استعمال کریں

خواتین کی بڑی تعداد روزانہ میک اپ کا استعمال کرتی ہیں اور اب یہ کسی حد تک ضرورت بن گیا ہے۔ یہ بات درست ہے کہ میک اپ میں مختلف قسم کے کیمیلز استعمال کیے جاتے ہیں جو جلد پرزیادہ وقت کے لیے لگے رہے تو جلد متاثر ہونے لگتی ہے۔

دیکھا گیا ہے کہ اکثر خواتین چہرے سے میک اپ صاف کرنے کے لیے بھی مختلف کمیکلز کا استعمال کرتی ہیں جو جلد پر مزید نقصان کا باعث بنتا ہے۔ اسی لیے یہاں پر ان قدرتی اجزاء کے بارے میں بتایا جارہا ہے جو چہرے سے میک اپ صاف کر کے جلد کو جواں بنانے میں بھی مدد فراہم کریں گے۔

مگر ناشپاتی (ایواکاڈو)

ایواکوڈوکا صرف چھوٹا سا ٹکڑا چہرے سے میک اپ کو صاف کر کے جلد کو مزید خوبصورت بنا دے گا اس کے تیل میں پائے جانے والے وٹامنز A، D، E اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز جلد اور آنکھوں کے لیے نمی بخشنے والی کریم کا کام کر سکتے ہیں۔ اسے ہلکے ہاتھ سے چہرے پر ملیں۔

ناریل کا تیل

ناریل کا تیل ایک بہترین قدرتی کلینزرہے ساتھ ہی یہ جلد پر آسانی سے جذب ہوجاتا ہے۔ اس میں کم مالیکیولر وزن اور فائدہ مند فیٹی ایسڈز ہوتے ہیں، جو آپ کی جلد کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

Advertisement

ناریل کا تیل ہر طرح کے میک اپ کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میک اپ اتارنے کا صحیح طریقہ جان کر جلد کو رکھیں محفوظ؟

Advertisement

کھیرے کے ٹکڑے

کھیرے کے ٹکڑے قدرتی طریقے سے میک اپ اتارنے کے لیے بہترین ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کھیرے میں سوزش کو کم کرنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو مہاسوں یا جلن والی جلد کو سکون بخشتی ہیں۔

Advertisement

میک اپ اتارنے کے لیے ایک کھیرا لے کر اس کا پیسٹ بنالیں، پھر اسے اپنے چہرے پر کلینزر کے طور پر استعمال کریں۔ اگر آپ کو اس کے ساتھ میک اپ صاف کرنے میں دشواری کا سامنا ہوتو اس میں تھوڑا سا زیتون کا تیل یا دودھ شامل کر سکتے ہیں۔

شہد

شہد کو بیکنگ سوڈا کے ساتھ ملایا جائے تو یہ ایک بہترین میک اپ ریموورثابت ہوتا ہے۔ جو نرمی سے چہرہ صاف کردیتا ہے۔

اس مقصد کے لیے شہد میں بیکنگ سوڈا اور اپنے پسندیدہ تیل کے چند قطرے شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ گرم واش کلاتھ کا استعمال کرتے ہوئے چہرہ صاف کریں۔ یہ ایک قدرتی میک اپ ریموور اور کلینزر ثابت ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر