انوکھی چوری؛ ڈاکو گھر سے قیمتی سامان کے ساتھ کتا بھی لے گئے
امریکا میں ڈاکو ایک گھر سے قیمتی سامان کے ساتھ کتا بھی لے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن کے ایک گھر میں3 ملزمان زبردستی داخل ہوئے اور گھر میں موجود شخص پر تشدد کیا۔
ملزمان گھر سے ہزاروں ڈالر، ہیرے کی بالی، چشمے، کپڑے، سیکڑوں جوتے، 2 مہنگے ترین موبائل فون اور پلے اسٹیشن لے گئے۔
چوری کیے گئے سامان کی فہرست یہاں ختم نہیں ہوتی کیونکہ چور گھر سے جاتے جاتے کتے کا بچہ بھی لے گئے جس کی عمر 5 ہفتے تھی۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیت کو سی سی ٹی وی کیمرے میں فیس ماسک پہنے ہوئے دیکھا گیا ہے اور اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
