Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم کا پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ

Now Reading:

پی ڈی ایم کا پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ
پی ڈی ایم

پی ڈی ایم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

پی ڈی ایم نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کی ہدایت دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج یا صبح جمع ہونے کا امکان ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان اب سے کچھ دیر بعد پنجاب اسمبلی پہنچیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ اگر اسمبلی سیکرٹریٹ کھلا ہوا تو آج ہی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی جائے گی جبکہ اسمبلی سیکرٹریٹ بند ہونے کی صورت میں عدم اعتماد کی تحریک کل صبح جمع کرائی جائے گی۔

مزید پڑھیں؛ ن لیگ کا پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

Advertisement

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ پی ڈی ایم تحریک عدم اعتماد کے ساتھ ساتھ اعتماد کے ووٹ کا بھی آپشن استعمال کرے گی۔

واضح رہے اس سے قبل سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 23 دسمبر کو پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے ممکنہ اقدام کو روکنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر