Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا کام فنڈز جاری کرنا ہے انتخابات کرانا نہیں، وزیرخزانہ

Now Reading:

حکومت کا کام فنڈز جاری کرنا ہے انتخابات کرانا نہیں، وزیرخزانہ
وزیر خزانہ اسحاق ڈار

وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ حکومت کا کام فنڈز جاری کرنا ہے انتخابات کرانا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر موجودہ سیاسی صورتحال دیکھ رہا ہوں، گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری چودھری شجاعت حسین سے ملنے گئے تھے، اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں تو 90 روز کے اندر انتخابات ہو سکتے ہیں۔

‘آئندہ انتخابات مردم شماری کے بعد ہی ہوں گے’

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ حکومت کا کام فنڈز جاری کرنا ہے انتخابات کرانا نہیں، آئندہ انتخابات مردم شماری کے بعد ہی ہوں گے جس کے لیے حکومت فنڈز جاری کر چکی ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں؛ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ جب بھی الیکشن ہوں گے ہم تیار ہیں، امید ہے کہ ہمیں الیکشن میں کامیابی ملے گی۔

‘انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے ہی کرنا ہے’

Advertisement

اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے ہی کرنا ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان کرے گا تو ہم بھی تیار ہیں، چیف الیکشن کمشنر اپنا آئینی کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر ایوان صدر کا دورہ کیا، جب صدرعارف علوی سے ملاقات ہو تو باتیں ہوتی رہتی ہیں۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قیمت میں واضح کمی آچکی ہے،40 ماہ کی اقتصادی تباہی کو 5 سے 6 ماہ میں ٹھیک نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کسی کی بات کا جواب نہیں دیتا، مفتاح اسماعیل تجزیہ کار بن کر کافی باتیں کہتے ہیں جو نہیں ہونی چاہئیں۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی وطن واپسی میڈیکل کلیئرنس سے مشروط ہے، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر