
موسم سرما میں وزن کم کرنے کے لیے یہ جادوئی چائے استعمال کریں
دنیا بھر میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو وزن کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں جبکہ اس مقصد کے لیے لوگوں کی اکثریت ورزش یا ڈائٹنگ کا سہارا لیتی ہے جس کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
تاہم اس ضمن میں کچھ مشروبات بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ وزن کم کرنے کے لیے جو بات سب سے اہم ہیں وہ یہ ہے کہ آپ کا میٹابولزم جتنا تیز ہوگا وزن بھی اتنی ہی تیزی سے کم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ پھلیاں کھائیں، وزن گھٹائیں صحت بھی پائیں
تاہم میٹابولزم کو تیز کرنے کے بہت سے طریقے ہیں ان میں ایک طریقہ غذا کا استعمال ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں پر ایک ایسی چائے کا ذکر کیا جارہا ہے جو نہ صرف آپ کے میٹابولزم کو تیزکر کے وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی بلکہ یہ آپ کےبلڈ شوگر لیول کوبھی توازن میں رکھے گی۔
یہ چائے ماہر غذائیت ڈاکٹر اوز نے متعارف کرائی ہے جو وزن کم کرنے کے ساتھ آپ کو صحت مند رکھنے میں بھی مفید ثابت ہوگی۔
یہ چائے دار چینی، ادرک اور ہلدی جیسے انتہائی صحت بخش اجزاء سے تیار کی جاتی ہے جو اسے صبح کا بہترین مشروب بناتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائٹنگ چھوڑنے کے بعد وزن بڑھنے کی اصل وجہ سامنے آگئی
صبح کی چائے کی ترکیب
اجزاء:
اس چائے کو تیار کرنے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں دو عدد درمیانے سائز کی دارچینی،ایک چائے کا چمچ ہلدی اور تھوڑی سی مقدار میں تازہ ادرک شامل ہیں۔
ہدایات:
ایک چوٹے سے پیالے میں دارچینی، ہلدی اورادرک ڈال کے رات بھر کے لیے رکھ دیں، صبح اس میں گرم پانی شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں جب ان تمام اجزاء کے عرق اس میں شامل ہوجائیں تو استعمال کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News