Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کا آج دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

Now Reading:

پی ٹی آئی کا آج دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ
مہنگائی

پی ٹی آئی کا سندھ بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان

پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت پر دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی کے تحت آج دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا جبکہ صدر مملکت نے آج قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے تاہم پی ٹی آئی نے آج دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کی پیش نظر تحریک انصاف کا کوئی سینیٹر سیشن کاحصہ نہیں ہوگا اور اس فیصلے سے تمام  ارکان سینیٹ کو آگاہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی تمام ایم پی ایز کو لاہور میں رہنے کی ہدایت

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس‎ ‎

Advertisement

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 21 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ،اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی ‏اسمبلی کریں گے۔

وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان عالمی تبدیلی امپیکٹ اسٹڈیز سینٹر (ترمیمی) بل ‏‏2022 کی منظوری کے لیے تحریک پیش کریں گی جبکہ وفاقی وزیرقانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ والدین کے تحفظ کا ”دی پروٹیکشن آف پیرنٹس بل 2022 کی ‏منظوری کی تحریک پیش کریں گے۔

اسکے علاوہ وفاقی وزیرپارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل ‏‏2022 میں مزید ترمیم کی تحریک پیش کریں گے‎ ‎اور وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نرسوں، دائیوں اور لیڈی ہیلتھ وزیٹرز (ایل ایچ وی) کی رجسٹریشن اور ‏تربیت سے متعلق قوانین میں ترمیم کا بل ممظور کرنے کی تحریک پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) اگلے انتخابات میں بھی مل کر چلیں گے، عمران خان

وزیر خزانہ اسحاق ڈار وفاقی حکومت کے زیر ملکیت اور زیر کنٹرول سرکاری اداروں کی گورننس ‏اور آپریشن کے انتظام اور مالیاتی کارکردگی بہتر بننے کا بل 2022 پیش کریں گے‎ ‎

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین، تحریک پیش کریں گے کہ پاکستان گلوبل انسٹی ٹیوٹ بل 2022 ‏کی منظوری دی جائے ‏ جبکہ ممبر انچارج اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری پرائیویٹ لون بل 2022 منظوری کے لیے پیش کریں گے‎ ، اسکے علاوہ ممبر انچارج اسلام آباد کمپلسری ویکسینیشن اینڈ پروٹیکشن آف ہیلتھ ورکرز بل 2022 کی منظوری ‏دی جائے

Advertisement

 ممبر قومی اسمبلی مہرین رزاق بھٹو تحریک پیش کریں گی کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ‏سائنسز (پمز) بل 2022 منظور کیا جائے جبکہ ممبر قومی اسمبلی مہرین رزاق بھٹوپاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بل 2022 منظوری کے لیے ‏پیش کریں گی۔

‎قومی اسمبلی کا اجلاس

قومی اسمبلی اجلاس آج ساڑھے پانچ بجے ہورہا ہے جس کا 37نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا  ہے۔

ایجنڈے کے مطابق ریکوڈک سے متعلق قانون سازی کیلئے بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا  جو کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بل ایوان میں پیش کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: جمعے کو دما دم مست قلندرہوگا، عمران خان

خیال رہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کے ایکٹ 2022 میں ترمیم کے بل کی کابینہ منظوری دے چکی ہے۔

Advertisement

اسکے علاوہ وزیر تجارت نوید قمر برآمدات اور درآمدات کنٹرول ایکٹ 1950 میں ترمیم کا بل پیش کریں گے  اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد پراسیکیوشن سروس بل 2022 پیش کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر