Advertisement
Advertisement
Advertisement

بے سہارا اور محروم بچے ریاست کی ذمہ داری ہیں، وزیراعظم

Now Reading:

بے سہارا اور محروم بچے ریاست کی ذمہ داری ہیں، وزیراعظم
ریاست

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بے سہارا اور محروم بچے ریاست کی ذمہ داری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سیکرٹری سوشل ویلفیئر خیبر پختونخوا محمد ادریس اور چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب سارہ احمد نے ملاقات کی جس میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔

ملاقات میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب سارہ احمد نے وزیراعظم کو بچوں کے حقوق کےتحفظ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے چیرپرسن سارہ احمد کے پچھلے ایک سال کے دوران کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ بے آسرا اور محرومیوں کا شکار بچوں کے تحفظ اور انکو تعلیم و صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی پر بھرپور توجہ دی جائے۔

وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ بچوں کو ہر قسم کے استحصال سے بچانے اور ان کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے ہر ممکنہ اقدام اٹھایا جائے۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، مستقبل کے معماروں پر سرمایہ کاری اور ان کی بہتر نشوونما سے ہی ملک و قوم کی پائیدارترقی ممکن ہو گی۔

وزیر اعظم عمران خان  نے مزید کہا کہ بچوں کی تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ محفوظ ماحول فراہم کرنا ریاست کی اولین ترجیح ہے۔

کوکا کولا کا پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

وزیراعظم سے ملاقات  کے دوران سیکرٹری سوشل ویلفیئر خیبر پختونخواہ محمد ادریس بھی موجود تھے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان سے کوکا کولا کے جنرل مینجر کی ملاقات ہوئی تھی جس میں کوکا کولا کمپنی کے جنرل مینیجر نے وزیراعظم کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر بریفنگ دی تھی۔

ملاقات میں  وزیراعظم نے کوکا کولا کی پاکستان میں خدمات کو سراہا اور کہا تھا  کہ کوکا کولا کو بزنس توسیع میں معاونت فراہم کریں گے۔

Advertisement

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بیشمار مواقع ہیں اور ترک صدر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر