Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا

Now Reading:

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا
اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب کے طلب کردہ اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کے طلب کردہ اجلاس کا پنجاب اسمبلی کی جانب سے گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی اجلاس چل رہا ہے، گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو درست نہیں سمجھتا، ایک وقت میں جب اجلاس چل رہا ہو تو نیا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا۔

سبطین خان نے کہا کہ موجودہ اجلاس اسپیکر کا طلب کردہ ہے جسے گورنر ختم نہیں کرسکتا، اگر حکومت کا بزنس ہوا تو کل بھی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔

اسپیکر نے مزید کہا کہ گورنر کے طلب کردہ اجلاس کا اسمبلی سیکرٹریٹ گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں کرے گی۔

گورنر پنجاب نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوئس پرویز الہٰی کو بجھوا دی

Advertisement

گزشتہ روز گورنر پنجاب نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوئس وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو بجھوا دی تھی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی جبکہ گورنر پنجاب کی جانب سے بدھ کی شام چار بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا تھا۔

پی ڈی ایم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

اس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔

 آصف زرداری کی ہدایت کے بعد پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماء وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کا پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ

Advertisement

چوہدری پرویز الہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد سیکریٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ نے وصول کی، جس پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اراکین کی جانب سے دستخط کئے گئے۔

تحریک عدم اعتماد کے متن میں کہا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں، وہ پنجاب اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر