پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے فیفا ورلڈ کپ جیتنے پر میسی کو بڑا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
حال ہی میں کامیڈین اور اداکار مومن ثاقب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں کامیڈین مومن ثاقب نے اداکار عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم کے ہمراہ ارجنٹینا کی ٹیم کو فیفا کپ جیتنے پر منفرد انداز میں مبارک باد پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیونل میسی فیفا ورلڈکپ 2022 کے بہترین کھلاڑی قرار
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ویڈیو میں اداکار عدنان صدیقی کو پنجابی زبان میں ’ میسی تواڈے واسطے جہلم دی چہلم سوسائٹی وچ 5 ایکڑ دا پلاٹ ‘ کہتے سنا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
جس کے بعد مومن ثاقب اپنے پیغام میں کہتے ہیں کہ میسی تم نے اپنی چھٹیاں پاکستان میں اسی فارم ہاؤس میں گزارنی ہیں۔
واضح رہے کہ ارجنٹینا 36 سال بعد فٹ بال ورلڈ کپ کی ٹرافی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے جب کہ انہیں عالمی چیمپئن بنوانے میں میسی کا خاص کردار رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
