مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے متوالوں کی جائیدادیں سیل اور مسمار کرنے کی مہم تیز
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام نے آزادی کے متوالوں کی جائیدادوں کو سیل اور مسمار کرنے کی مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام نے کشمیریوں کو جاری تحریک آزادی سے وابستگی کی سزا دینے کے لیے ان کے خلاف جبر و استبداد کی کارروائیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے تین کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کردیا
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تحریک آزادی سے وابستہ لوگوں کی جائیدادوں کو مسمار اور سیل کرنے کا سلسلہ آنے والے دنوں میں تیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی حکام نے حریت رہنماؤں اور تنظٰیموں کی پہلے ہی کئی جائیدادیں ضبط کر رکھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر؛ بانڈی پورہ سے خاتون سمیت چار کشمیری گرفتار
دوسری جانب مودی حکومت نے آج سری نگر میں آزادی پسند قائد سید علی گیلانی شہید کی مزید تین جائیدادوں کو سیل کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
