Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین سینیٹ نے نریندر مودی کو گجرات کا قصائی قرار دے دیا

Now Reading:

چیئرمین سینیٹ نے نریندر مودی کو گجرات کا قصائی قرار دے دیا
چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی نریندر مودی کو گجرات کا قصائی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھارتی شدت پسند رہنما کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت لگانے کی شدید مذمت کی ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈر کا یہ بیان مودی سرکار کے خلاف اس بات کی تصدیق کی کہ وہ واقعی گجرات کا قصائی ہے۔

مزید پڑھیں؛ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہذب معاشرے میں ایسے خیالات اور نظریات کی کوئی گنجائش نہیں، مودی کے ہاتھ آج بھی معصوم لوگوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

Advertisement

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ اقوام عالم ان ریمارکس کا نوٹس لے اور عالمی قوانین کے تحت ایکشن لیا جائے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار کے مظالم سے دنیا بخوبی واقف ہے، آج مقبوضہ وادی بھی جیل کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر