Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Now Reading:

عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
عمرہ

عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

سعودی عرب کی جانب سے عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد  کے لیے بڑی خوشخبری  سنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ کے  خواہشمندوں کے لیے’پرسنل وزٹ ویزا ‘ کی سہولت کا آغاز کردیا۔

اس  نئے طریقہ  کار کے تحت کوئی بھی سعودی شہری  اپنے دوستوں کو عمرہ کرنے کی دعوت  دے سکتا ہے  جو کہ سستا اور آسان طریقہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: عمرہ زائرین کے لیے الیکٹرانک پلیٹ فارم کا اجراء

 اس کا مقصد دنیا کے مختلف ممالک میں مسلمانوں کو خدا کے مقدس گھر کی زیارت کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

Advertisement

اس ویزا پالیسی کے تحت ایک ہی وقت میں کئی مہمانوں  کے لیے ایک سے زیادہ درخواستیں جمع کرانا ممکن ہوسکے گا۔ ایک سے زائد مرتبہ سعودیہ میں داخل ہونے  کی سہولت میسر ہوسکے گی، عمرہ کے مناسک ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ، مسجد نبوی ﷺ، مذہبی مقامات اور تاریخی مقامات کا دورہ  بھی کیا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں: بیرون ملک عمرہ زائرین کے لیے سرکاری ویب سائٹ ’نسک‘ کا اجرا

اس پرسنل وزٹ ویزا پر  سعودی عرب کے کسی بھی علاقے کی سیر کرنا بھی ممکن ہوسکے گی۔

 ایک ہی مرتبہ سفر  کے لیے اس ویزاکی معیاد 90 دن  جبکہ ملٹی انٹری ویزا کی معیاد 365 دن ہے اور اس میں قیام کی مدت 90 دن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر