Advertisement
Advertisement
Advertisement

27 کلومیٹر کے اقتدار کو بچانے کیلئے حکمرانوں نے ملک کو داؤ پر لگادیا، شیخ رشید

Now Reading:

27 کلومیٹر کے اقتدار کو بچانے کیلئے حکمرانوں نے ملک کو داؤ پر لگادیا، شیخ رشید
شیخ رشید

چند ہفتوں میں سیاست میں ہمہ گیر تبدیلیاں آسکتی ہیں، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 27کلومیٹر کے اقتدار کو بچانے کے لیے حکمرانوں نے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ 75 سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا، گورنر اور اسپیکرمیں پھڈا ہے، سابق اور موجودہ وزیرخزانہ میں پھڈا ہے، ہرطرف پھڈا ہی پھڈا ہے۔ 72 گھنٹے اہم ہیں جمعے کو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو لگ پتا جائے گا۔

Advertisement

پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بےخبر ہے

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بےخبر ہے، گندم گیس بجلی مہنگی نایاب، اسٹاک مارکیٹ40 ہزار پوائنٹ سے نیچے گندم 4100 من سے اوپر چلی گئی۔

الیکشن ہی عوام کا اعتماد بحال کریںگے

شیخ رشید نے کہا کہ انسانی خوراک تو کیا مرغیوں کی خوراک بھی نہیں، مارکیٹیں 8 بجے بند کرانے سے کچھ نہیں ہوگا الیکشن ہی عوام کا اعتماد بحال کریںگے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے والے الیکشن سے فراری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت سے شیخ رشید کی اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اس سے قبل شیخ رشید نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ پہلے کہتے تھے کہ اسمبلیاں توڑیں تو الیکشن کروا دیں گے لیکن اب یہ لوگ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے کی پالیسی پے آگئے ہیں۔

Advertisement

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت کا اعتماد یا عدم اعتماد اُس کے گلے ہی  پڑے گا اور رسوائی ہوگی وہ الگ ، کیونکہ قوم کی بکنے والے ہر ممبر پر نظر ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کی سیاسی صورتحال، ق لیگ اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس الگ الگ طلب

علاوہ ازیں چند روز قبل صدر مملکت اور شیخ رشید کے درمیان ملاقات ایوان صدر میں ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر اہم بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں اسمبلیوں کی تحلیل اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت بھی کی گئی۔

ملاقات کے دوران سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سپریم کمانڈر ہیں اپنا رول ادا کریں!

Advertisement


Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر