Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی جی پنجاب نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

Now Reading:

آئی جی پنجاب نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا
آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

انسپکٹر جنرل (آئی جی) آف پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فیصل شاہکار اقوام متحدہ (یو این) میں ایڈوائزر پولیس جوائن کریں گے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق فیصل شاہکار نے چارج چھوڑنے کے حوالے سے رپورٹ سیکرٹری سروسز کو ارسال کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے تاحال کسی بھی افسر کو آئی جی پنجاب کا چارج نہیں دیا۔

غلام رسول زاہد کو آئی جی پولیس کا اضافی چارج دے دیا گیا

دوسری جانب پنجاب حکومت نے گریڈ اکیس کے افسر غلام رسول زاہد کو آئی جی پولیس کا اضافی چارج دے دیا ہے۔

پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب پولیس کے عہدے پر افسر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ غلام رسول زاہد ایڈیسنل آئی جی پولیس انویسٹی گیشن فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار 2 ہفتے کی چھٹیوں پر چلے گئے تھے۔ انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کیلئے 2 ہفتوں کی چھٹی کی درخواست دی تھی جو منظور کرلی گئی تھی۔

Advertisement

اس حوالے سے پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب کنور محمد شاہ رخ کو آئی جی پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد سے پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب میں مقدمے کے اندراج کے حوالے سے اختلافات تھے جن کی بناء پر انہوں نے وفاق کو اپنی خدمات واپس لینے کی درخواست بھی کی تھی۔ ان کی درخواست کے بعد  پنجاب حکومت نے  نئے آئی جی کی تعیناتی کے لیے تین افسران کے نام بھی وفاق کو بھجوائے تھے۔

مزید پڑھیں: عمران خان سے چوہدری مونس الہٰی اور قائم مقام آئی جی پنجاب کی ملاقات

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر